سعودی خلا نورد علی القرنی اور ریانہ برناوی کامیاب خلائی مشن کی تکمیل کے بعد جمعے کی رات امریکہ سے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
دونوں خلا نورد سائنسی مشن پر بین الاقوامی خلائی سٹیشن گئے تھے جہاں انہوں نے خلائی شعبے میں سعودی عرب کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
الاخباریہ اور سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے ریاض کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر سعودی خلائی ایجنسی کے عہدیدار اور ریاستی شخصیات استقبال کے لیے موجود تھیں۔
معالي @aalswaha ومعالي @msTamimi يستقبلان رائدي الفضاء السعوديين، بعد انتهاء مهمتهما العلمية في الفضاء، وعودتهما إلى أرض الوطن.
السعودية #نحو_الفضاء pic.twitter.com/87dttqLyz7— وكالة الفضاء السعودية (@saudispace) June 16, 2023
السعودیہ نے روانگی کے مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔
السعودیہ کے میڈیا سینٹر نے ٹوئٹر پر بتایا کہ سعودی خلا نورد ریانہ برناوی اور علی القرنی، مریم فردوس اور علی الغامدی السعودیہ کی ایک پرواز سے ریاض پہنچے ہیں۔
السعودیہ کے عملے نے طیارے پر سوار ہوتے وقت چاروں سعودی خلا نوردوں کے لیے ریڈ کارپیٹ ویلکم کیا۔
ٹوئٹر پر لکھا کہ ’وطن عزیز کا پرچم خلا میں لے جانے والوں کو اھلا و سھلا کہتے ہیں‘۔
صور من احتفاء #الخطوط_السعودية بروّاد الفضاء السعوديين في رحلة العودة إلى أرض الوطن بعد نجاح المهمة العلمية بالانطلاق إلى محطة الفضاء الدولية pic.twitter.com/tOoz7Dxyi6
— السعودية | SAUDIA (@Saudi_Airlines) June 16, 2023