Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان سے عازمین حج کی مکہ مکرمہ روانگی

ٹوکیو سے عازمین حج کا آخری گروپ پیر کو روانہ ہو رہا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
عازمین حج کے چار گروپوں میں شامل تقریباً 150 عازمین حج کی سعادت حاصل کرنے کے لے ٹوکیو سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق جاپانی شہری یا وہاں مقیم دوسرے ایشیائی شہری عالمی وباء کورونا کے خاتمے کے بعد حج کے لیے روانہ ہونے والے پہلے قافلے میں شامل ہیں۔

انڈونیشیا، ملائیشیا اور پاکستانی بھی جاپانی عازمین میں شامل ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اس قافلے میں شامل زیادہ تر انڈونیشیا، ملائیشیا، پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک کے عازمین ہیں جب کہ جاپانی شہری بھی ان گروپوں کے ساتھ حج کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔
ٹوکیو سے زیادہ تر عازمین ہفتے اور اتوار کو روانہ ہوئے جب کہ آخری گروپ پیر کو روانہ ہو رہا ہے۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے عازمین حج کی بکنگ امارات ائیر لائنز اور قطر ایئر لائنز پر کی گئی تھی۔

حج کے سفر پرزیادہ تر عازمین ہفتے اور اتوار کو روانہ ہوئے۔ فوٹو عرب نیوز

ٹوکیو سے آنے والے عازمین میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے ان میں سے کچھ نے عرب نیوز جاپان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ  حج کے سفر پر روانہ ہونے پر انتہائی خوش ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ جاپان کی سب سے بڑی ٹریول کمپنی ایچ آئی ایس نے عازمین حج کے سفر کے لیے زیادہ تر انتظامات مکمل کئے ہیں۔
 

شیئر: