Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بابر اعظم ساتھی کرکٹرز کے ساتھ حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں

اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی بابر اعظم عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئے تھے۔ (فوٹو: بابر اعظم ٹوئٹر)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور بیٹنگ آل راؤںڈر افتخار احمد حج کی ادائیگی کے لیے مدینہ میں موجود ہیں۔
پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے روضہ رسول کے احاطے سے تصویر شیئر کی جس میں اُن کے ساتھ محمد رضوان اور افتخار احمد بھی کھڑے ہیں۔
بابر اعظم نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’جیسے ہی سبز گنبد نظر آئے گا، زندگی کا قرینہ بدل جائے گا۔
دوسری جانب فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر افتخار احمد نے بھی سٹوری شیئر کی جس میں وہ مدینہ میں واقع مسجد قبا میں موجود ہیں۔
ان کے ساتھ بابر اعظم، فہیم اشرف، محمد رضوان، فخر زمان سمیت سابق کرکٹر انضمام الحق بھی نظر آئے۔
اس سے قبل رواں سال اپریل میں بھی بابر اعظم عمرہ ادا کرنے سعودی عرب گئے تھے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

حج پر روانگی سے قبل بابر اور رضوان نے ہارورڈ یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرام میں شرکت کی تھی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Babar Azam (@babarazam)

بابر اعظم کی حج کے موقع پر مدینہ سے تصویر پر ٹوئٹر صارفین بھی اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔
سٹاری ایم ایم نامی ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’اللہ آپ کی ساری دعائیں قبول کرے اور ہم اس سال ایشیا کپ اور ورلڈ کپ جیتیں۔ آمین۔
زینب کا کہنا تھا کہ ’میں اِن کی فیلڈ کے باہر دوستی کی معترف ہوں۔ 
رافع نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’کیا تصویر ہے۔ ماشااللہ۔

شیئر: