Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسیی کے صومالیہ، سوڈان، افغانستان اور یمن میں امدادی منصوبے

صومالیہ کے خشک سالی سے متاثرہ افراد میں 520 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی صومالیہ، سوڈان، افغانستان اور یمن میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے صومالیہ کے توجدير ریجن 520 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں جن سے خشک سالی سے متاثرہ تین ہزار 110 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے صومالیہ میں لوگوں کی تکالیف کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے پورٹ سوڈان میں دو ہزار 100 ضرورت مند افراد میں 350 فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
یہ امداد اس منصوبے کا حصہ ہے جو مملکت کی جانب سے لاگو کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو غذائی تحفظ حاصل کرنے اور ضرورت مندوں کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد کی جا سکے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے افغانستان کے صوبہ قندھار کے ضلع ارغنداب میں سیلاب متاثرین میں ایک ہزار 500  فوڈ باسکٹس تقسیم کیں۔
اس امداد سے تقریباً نو ہزار افراد مستفید ہوئے جو افغان عوام کی مدد کے لیے مملکت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
شاہ سلمان مرکز کے 16 امدادی ٹرکوں نے یمن میں الوادیہ بارڈر کراسنگ کو عبور کیا جن میں 160 ٹن سے زیادہ وزنی امدادی سامان تھا۔

شاہ سلمان مرکز مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)

ان ٹرکوں میں طبی سامان، خیمے اور شیلٹر بیگز شامل ہیں جو یمن کے عدن، حضرموت، شبوا، مارب، طائز، حجہ اور صعدہ کے گورنریٹس میں پہنچائے گئے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 92  ممالک میں مختلف قسم کے  دو ہزار 402  امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 175 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔  ان منصوبوں پر 6.2 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 4.2 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کے علاوہ شام میں 372 ملین ڈالر، فلسطین میں 370 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 256  ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔

شیئر: