Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شاہراہوں پر گزشتہ پانچ برسوں میں حادثات کے باعث اموات میں 35 فیصد کمی

2021 میں چھ ہزار651 اموات ہوئیں یہ فی لاکھ 18.5 ہے (فائل فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب کی شاہراہوں پر گزشتہ پانچ برسوں کے دوران حادثات کے باعث اموات میں تقریبا 35 فیصد کمی آئی ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ’2016 کے دوران ٹریفک حادثات سے نو ہزار311 اموات ہوئیں یہ فی لاکھ پر 28.8 کی اوسط ہے‘۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق 2021 میں چھ ہزار651 اموات ہوئیں یہ فی لاکھ 18.5 ہے۔ 
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ’ سعودی عرب ٹریفک حادثات میں اموات کی تعداد 2030 تک 50 فیصد تک کم کرنے کے عالمی ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے‘۔ 
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ’سعودی عرب نے سفارشات پر عمل کرتے ہوئے سنگین ٹریفک خلاف ورزیوں کی خود کار نگرانی کا نظام قائم کیا ہے۔ حد سے زیادہ رفتار، ریڈ سگنل، بیلٹ اور موبائل کے استعمال پر پابندی کی نگرانی کی جارہی ہے‘۔ 
’سعودی عرب نے سی سی کیمروں کی تنصیب میں 320 فیصد اضافہ کیا ہے‘۔ 

شیئر: