Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کی کم عمر ترین کمرشل پائلٹ

لندن(نیوزڈیسک) برطانیہ کی سستی ایئرلائن ’’ایزی جیٹ‘‘ کی ایک کیپٹن کی عمر صرف26سال ہے۔ایئرلائن کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی کم عمر ترین کمرشل پائلٹ ہے۔ 26 سالہ کیٹ میک ویلیمز دنیا بھر میں 100 سے زیادہ مقامات پر جہاز خود اڑا کر لے گئی ہیں۔گزشتہ برس ہی کمپنی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ خواتین پائلٹس کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔کیٹ میک ولیمز نے 13 برس کی عمر میں ایئر ایڈیٹس کے طور پر ہوائی جہاز اڑانا شروع کیا تھا۔انھوں نے اے پی سے بات کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ انھیں ایسا نہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی کمرشل پائلٹ بن پائیں گی لیکن پھر ساؤتھ ہیمنٹن میں پائلٹ کی تربیت لینے کے بعد انھوں نے مئی 2011 میں ایزی جیٹ کمپنی میں فرسٹ افسر (معاون پائلٹ) کی ملازمت شروع کی۔حال ہی میں انھیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ جب میں کو پائلٹ تھی تو مجھ سے میری عمر نہیں پوچھی جاتی تھی لیکن اب تقریباً روز ہی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میری عمر کیا ہے۔

شیئر: