Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی طرف سے فن لینڈ کے وزیر اعظم کو مکتوب

’سعودی قیادت نے فن لینڈ کے وزیر اعظم کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فن لینڈ کے وزیر اعظم پٹری اورپو کو  منصب سنبھالنے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے فن لینڈ کے وزیر اعظم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں فن لینڈ کے وزیر اعظم کی سربراہی میں نئی حکومت کی تشکیل پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے فن لینڈ کے وزیر اعظم کے لیے کامیابی اور ملک کے لیے ترقی کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے سعودی عرب اور فن لینڈ کے درمیان تعلقات کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: