Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عید الاضحی پر امارات ایئر کا اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

تعطیلات کے دوران تقریبا 78 ہزار افراد سفر کریں گے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
امارات ایئر حج اور عید الاضحی سے پہلے پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک کے  لیے اضافی پروازیں چلائے گی۔ 
الامارات الیوم کے مطابق امارات ایئر نے کہا ہے کہ ’حج اور عمرے کی وجہ سے ان دنوں بکنگ میں اضافے کے پیش نظر مزید پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
کورونا وبا کی وجہ سے محدود حج کوٹے کا سلسلہ سعودی عرب کی طرف سے ختم کیے جانے کے بعد امارات نے اضافی حج پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 
جدہ کے  لیے دس مزید پروازیں شروع کی جا رہی ہیں جبکہ 7 جولائی تک بوئنگ 777 حج پروازوں کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ 
امارات ایئر شیڈولڈ پروازیں الگ سے جاری رکھے گی۔ امارات ایئر نے حج پروازوں سے سفر کرنے والوں کے لیے کورونا کی ویکسین لگوانا لازمی قرار دیا ہے جبکہ بارہ سال سے زیادہ عمر کے افراد کے سفر پر پابندی عائد کی ہے۔
امارات ایئر جدہ کے علاوہ مدینہ منورہ کے لیے بھی روزانہ اضافی پروازیں چلا رہی ہے۔ 
امارات ایئر نے کہا ہے کہ ’پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، سینیگال، ساحل العاج، ماریشس اور جنوبی افریقہ کے لیے بکنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔‘
امارات ایئر خطے کے تمام ہوائی اڈوں کے لیے 34 اضافی پروازیں عید الاضحی کے دوران چلائے گی۔ 
امارات ایئر نے توقع ظاہر کی ہے کہ ’عید الاضحی کی تعطیلات کے دوران اس کی پروازوں سے خطے کے ممالک کے لیے تقریباً 78 ہزار افراد سفر کریں گے۔‘
امارات ایئر کا کہنا ہے کہ ’اس نے 2022 کے مقابلے میں اس سال طلب 20 فیصد بڑھ جانے پر انڈیا، پاکستان، تھائی  لینڈ، فلپائن، برطانیہ، فرانس،امریکہ، لبنان، اردن اور دبئی کے لیے اضافی پروازوں کا اہتمام کیا ہے۔‘
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: