Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں درجہ حرارت 48 سینٹی گریڈ، سن سٹروک کے 147 کیسز

منگل کو منی میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حج مقامات میں منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت میدان عرفات میں 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔
اخبار 24 کے مطابق سعودی قومی مرکز برائے موسمیات کہا کہ ’منگل کو منی میں درجہ حرارت 44 سینٹی گریڈ رہا جبکہ تیز گرم ہوائیں چلتی رہیں‘۔
قومی مرکز نے بیان میں حجاج سے کہا کہ ’وہ وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور دھوپ کی تمازت سے بچنے کی کوشش کریں‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت نے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے سن سٹروک اور گرمی سے متاثرین کے147 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں اس تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ’ بیشتر حجاج دھوپ کی تمازت سے بچنے کےلیے چھتری کا استعمال نہیں رہے’۔
بیان میں کہا گیا کہ’ عرفات سے مزدلفہ روانگی کے وقت زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر پرعمل کیا جائے‘۔
قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت صحت نے عازمین حج  سے کہا تھا کہ’ وہ مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ ( منی،عرفات، مزدلفہ) میں خود کو سورج کی تمازت سے بچائیں‘۔

عازمین باہر نکلتے ہوئے ہلکے رنگ کی چھتری ضرور استعمال کریں( فوٹو: ایس پی اے)

 ’عازمین حج سن سٹروک سے بچیں اور سڑک پر نکلنے سے قبل ہلکے رنگ کی چھتری ضرور استعمال کریں‘۔
 ’جیسے جیسے گرمی بڑھے پانی اور مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔ خصوصی دوپہر بارہ سے تین بجے کے درمیان سورج کی تمازت سے بچنے کی کوشش کی جائے‘۔
واضح رہے کہ وزارت صحت نے سن اسٹروک کے علاج کے لیے 217 بستر مختص کیے ہیں مشاعر مقدسہ کے ہسپتالوں میں 166 اور مکہ مکرمہ میں 51 بستر شامل ہیں۔
وزارت صحت نے واٹر مسٹ پنکھے بھی بڑی تعداد میں فراہم کیے ہیں جو گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں۔

شیئر: