Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہری جو 30 برس سے حجاج کو ٹھنڈے مشروبات پیش کر رہا ہے

’پچھلے تیس برسوں میں کبھی تھکا نہیں اور نہ ہی اکتاہت کا شکار ہوا‘ (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے قریب رہائش پذیر شہری ابو عادل 30 برس سے حجاج کو ٹھنڈے مشروبات پیش کررہا ہے۔ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابو عادل نے کہا کہ ’روزانہ دوپہر سے رات ایک بجے تک ٹھنڈے مشروبات حجاج کو پیش کرتا ہوں۔‘ 
ابو عادل نے بتایا کہ ’حجاج کو مشروبار پیش کرنے کی یہ روایت اسے اپنے آباؤ اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔‘ 
’پچھلے تیس برسوں میں کبھی تھکا نہیں اور نہ ہی اکتاہت کا شکار ہوا۔‘
سعودی شہری کا کہنا ہے کہ ’یہ کام تنہا نہیں کرتا بلکہ مکہ مکرمہ کے متعدد نوجوان عازمین کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ پانی، ٹھنڈے مشروبات اللہ کی رضا کے لیے حجاج کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔‘ 
’مکہ مکرمہ کی خواتین بھی اس میں حصہ ڈالتی ہیں۔ پانی برف اور جوس کی فراہمی ممکن بناتی ہیں۔‘
ابو عادل نے بتایا کہ ’اس نے 30 برس قبل یہ کام اپنے ایک دوست فہد معوض کے ساتھ مل کر شروع کیا تھا۔ اس کا دوست حجاج کی خدمت اور سبیل کا نگراں تھا۔ اپنے دوست کے انتقال کے بعد یہ کام تنہا کر رہا ہوں۔‘ 

شیئر: