Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی طرف سےسعودی مسام پروجیکٹ کو ’بہادری کا تمغہ’

بارودی سرنگیں صاف کرنے کے منصوبے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
یمن کی صدارتی کونسل کے سربراہ رشاد العلیمی نے  یمن کے ایگزیکٹو مائن ایکشن سینٹر اور سعودی مسام پروجیکٹ کو ’بہادری کا تمغہ‘ دیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ ایوارڈ یمن میں بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کے منصوبے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔
سعودی مسام پروجیکٹ کی نگرانی کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹرین ایڈ کرتی ہے جو پوری دنیا میں انسانیت کے حوالے سے کام رہی ہے۔
کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹرین ایڈ نے اب تک 92 ممالک میں دو ہزار 402 منصوبے مکمل کیے اور انہیں چلا رہی ہے۔
 جون 2018 میں یمن میں بارودی سرنگوں کی صفائی کے لیے مسام پرو جیکٹ کا آغاز کیا گیا تھا اس سال اس میں توسیع کی گئی ہے۔
اس پروجیکٹ کے تحات اب تک یمن میں چار لاکھ 5 ہزٓر 213  دھماکہ خیز مواد صاف کیا جا چکا ہے۔ ان میں دو لاکھ 51 ہزار 410 بغیر دھماکے کی ڈیوائسز، سات ہزار 836 ٹیوائسز، ایک لاکھ 39 ہزار 709 اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں اور چھ ہزار 258 اینٹی پرسنل بارودی سرنگیں شامل ہیں۔
مسام پروجیکٹ سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام کی مدد کےلیے شاہ سلمان کے حکم پر کیے جانے والے متعدد اقدامات میں سے ایک ہے۔
حوثیوں کی جانب سے بچھائی گئی 1.2 ملین سے زیادہ بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں جس کے باعث سیکڑوں معصوم شہریوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

شیئر: