Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرانس میں پرتشدد ہنگامے، سعودی شہریوں کو محتاط رہنے کا مشورہ

متاثرہ علاقوں میں چالیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ( فوٹو: اے ایف پی )
فرانس میں سعودی سفارتخانے نے ملک گیر پرتشدد ہنگاموں کے باعث سعودی شہریوں کومحتاط رہنے مشورہ دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی سفارتخانے نے جمعے ٹوئٹر پر بیان میں سعودی شہریوں پر زور دیا کہ ’وہ محتاط  اور احتجاجی مظاہروں کے علاقوں سے دور رہیں۔ مقامی حکام کی طرف سے جاری کردہ سیکیورٹی الرٹ اور کرفیو کے اوقات پرعمل کریں‘۔
یاد رہے کہ فرانس میں سترہ سالہ لڑکے کی پولیس کی گولی سے ہلاکت کے بعد مظاہرین تیسرے روز بھی سڑکوں پر نکل آنے۔ فرانس کے درجنوں شہروں اور قصبوں میں پرتشدد مظاہرے تیزی سے پھیل رہے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں چالیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
اب تک 875 سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔  کم ازکم 200 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔حکومت امن بحال کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
فرانس میں سعودی سفارتخانے نے شہریوں سے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سفارتخانے سے رابہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

شیئر: