Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سے غیر قانونی طور پر قربانی کا گوشت لانے کی مزید کوششیں ناکام

گراونڈ ٹیموں نے 572 ذبیحے ضبط کرکے انہیں تلف کردیا (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کی ٹیموں نے عید الاضحی کے دنوں میں مکہ مکرمہ سے غیرقانونی طور پر قربانی کا گوشت لانے کی مزید کوششیں ناکام بناتے ہوئے 572 ذبیحے ضبط  کیے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ریجنل بلدیہ کے سیکٹری انجینئرمحمد المطیری نے بتایا کہ ’گراؤنڈ آپریشنل ٹیموں نے دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے تعاون سے ہائی پرناکہ لگا کرغیرقانونی طورپرقربانی کا گوشت لانے کی متعدد کوششیں ناکام بنا ئی ہیں‘۔
’گراونڈ ٹیموں نے 572 ذبیحے ضبط کرکے انہیں تلف کردیا جو غیرمناسب طریقے سے لائے جارہے۔ گوشت کو انتہائی غیرمحفوظ طریقے سے گاڑی کی ڈگیوں میں چھپایا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ خراب ہوگیا‘۔ 
تفتیشی ٹیموں نے مکہ مکرہ، جدہ  شاہراہ کی شمیسی چیک پوسٹ کے بلمقابل اورھدی الشام شاہراہ کے علاوہ ذھبان چیک پوسٹ اورعسفان شاہراہ پرچیک پوسٹیں قائم کی تھیں۔ 
بلدیہ کی ٹیموں نے غیرقانونی طورلائے جانے والے تمام گوشت کوتلف کردیا جو انسانی استعمال کے قابل نہیں رہا تھا جبکہ 201 گاڑیوں کو ضبط کرکے ان کا مالکان پرخلاف ورزی درج کی گئی۔  

شیئر: