Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تین ماہ میں سعودی عرب میں سیاحوں نے 9.8 ارب ڈالر خرچ کیے 

مملکت آنے والوں نے 224.6 فیصد زیادہ خرچ کیے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ’ سعودی عرب آنے والے مسافروں نے سال رواں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے  دوران 9.8 ارب ڈالر خرچ کیے ہیں‘۔
الوطن اخبار کے مطابق ساما نے بیان میں کہا کہ’ 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2023 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مملکت آنے والوں نے 224.6 فیصد زیادہ خرچ کیے ہیں‘۔
ساما کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ’بیرون مملکت سفر کرنے والوں نے سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران 3.7 ارب ڈالر خرچ کیے جو 2022 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 7.9 فیصد زیادہ ہیں‘۔ 

شیئر: