سیاحت کے لیے آنے والا کورین شہری تبوک کا رہائشی بن گیا
موبینی سیر کے لیے سعودی عرب آئے اور پھر واپس جانے کو دل نہیں کیا (فوٹو العربیہ نیٹ)
کورین شہری موبینی جو ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب آئے تھے ، ان کو یہاں کا ماحول اسے اس قدر پسند آیا کہ تبوک میں رہائش اختیار کر لی۔ انہوں نے یہاں مقامی باشندوں سے دوستی کر لی اور ان دنوں یہاں رہنے والے شہریوں سے میل جول بڑھا کر سعودی ثقافت کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے موبینی نے کہا کہ ’وہ سیاحت کے لیے تقریباً ڈیڑھ برس قبل آئے تھے، انہیں بعض سعودی دوستوں نے سیر و سیاحت کے لیے بلایا تھا لیکن انہیں یہاں کی زندگی اس قدر اچھی لگی کہ تب سے اب وہ تبوک میں ہی رہ رہے ہیں اور یہاں سے جانے کا دل نہیں کر رہا۔‘
کورین شہری کا کہنا ہے کہ انہیں سعودی عرب اپنا دوسرا گھر لگ رہا ہے۔ وہ یہاں ہونے والے میلوں میں شرکت کر رہے ہیں تبوک میں اونٹوں کا میلہ دیکھا جو بہت اچھا لگا۔‘
کورین شہری نے بتایا کہ وہ مقامی پروگراموں میں شرکت کسی روک ٹوک کے بغیر کرتے ہیں اور انہیں کہیں بھی جانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آتی۔ انہیں یہاں کے ثقافتی پروگراموں میں حصہ لینا اچھا لگتا ہے۔ گزشتہ دنوں وہ اونٹوں کا ’مقابلہ حسن‘ بھی گئے تھے۔
کورین شہری نے بتایا کہ ’یہاں انہوں نے مختلف قسم کے اونٹ دیکھے۔ یہاں کی تاریخ کا مطالعہ کیا۔ وہ مملکت کے بارے میں سب کچھ دیکھنا اور جاننا چاہتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں