Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسمیاتی چیلنجز: کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجبیر کل پاکستان کا دورہ کریں گے

سلطان احمد الجابر یہ دورہ وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان کی دعوت پر کر رہے ہیں (فائل فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے انڈسٹری و جدید ٹیکنالوجی اور کوپ 28 کے صدر سلطان احمد الجابر چھ جولائی(جمعرات) کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔
پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی کے بدھ کو جاری بیان کے مطابق سلطان احمد الجابر یہ ایک روزہ دورہ پاکستان کی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیریں رحمان کی باضابطہ دعوت پر کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق اس دورے کے دوران کوپ 28 کے سربراہ کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا جائے گا۔
 ڈاکٹر سلطان احمد الجابر سرکاری دورے کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں پاکستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز، خاص طور پر اس کی آب و ہوا  لاحق خطرات و آفات اور یو اے ای میں مستقبل قریب میں ہونے والی کوپ28 کانفرنس میں زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی تعاون کو ممکن بنانے کی ضرورت پر بات چیت ہو گی۔
پاکستان کی وزارت موسمیاتی تبدیلی میں شیری رحمان ڈاکٹر سلطان احمد الجابر  اور ان کے ہمرا آنے والے وفد کے ساتھ میٹنگ گریں گی۔
اس میٹنگ میں منف ماحولیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے سلسلے میں پاکستان کے اقدامات پر کوپ 28 کے سربراہ کی توجہ مبذول کرائیں گی۔
شیری رحمان سلطان احمد الجابر کو پاکستان کی آب و ہوا کو لاحق خطرات کے بارے میں بتائیں گی اور یہ پہلو بھی اجاگر کریں گی کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی ہنگامی صورتحال میں ترقی پذیر ممالک کی مدد کو بڑھایا جائے۔
اس ایک روزہ دورے کے دوران سلطان احمد الجابر کے ساتھ کوپ27 اور کوپ28 دونوں کے لیےامارات کی چیف کلائمیٹ مذاکرات کار ھنا سید محمد الھاشمی، کوپ28 کے ڈائریکٹر جنرل اور خصوصی نمائندے ماجد السویدی، امارات کی وزارت توانائی اور صنعت کے اسسٹنٹ انڈر سیکرٹری برائے تیل، گیس اور معدنی وسائل احمد محمد الکعبی ہوں گے جبکہ پاکستان میں امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی بھی وفد کا حصہ ہوں گے۔

شیئر: