کویت میں آج سے درجہ حرارت 52 سینٹی گریڈ رہنے کی توقع
شدید گرمی کا سلسلہ اتوار تک رہے گا۔ (فوٹو سبق)
کویتی ماہر موسمیات فہد العتیبی نے کہا ہے کہ ’ویک اینڈ پر ملک میں شدید گرمی پڑے گی۔ آغاز جمعے سے ہوگا‘۔
کویتی جریدے ’الرای‘ کے مطابق ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ کویت میں جمعے سے درجہ حرارت 50 تا 52 سینٹی گریڈ متوقع ہے۔
العتیبی کا کہنا ہے کہ ’ملک میں شمال سے مغرب کی جانب سے تیز ہوائیں چلیں گی فی گھنٹہ رفتار 10 تا 35 کلو میٹر ہوگی‘۔
العتیبی نے توجہ دلائی ہے کہ ’شدید گرمی کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے۔ سب لوگوں کے لیے مشورہ ہے کہ وہ اس دوران زیادہ سے زیادہ مشروبات اور سیال اشیا کا استعمال کریں تاکہ پسینے کی صورت میں نکلنے والی نمکیات کی تلافی ہوسکے‘۔
کویت کی خبروں کے لیے ”اردو نیوزکویت“ گروپ جوائن کریں