Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ سے ایک لاکھ 95 ہزار سے زیادہ حجاج کی مدینہ آمد

حجاج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مناسک حج کی ادائیگی کے بعد مکہ مکرمہ سے اب تک مدینہ منورہ پہنچنے والے حجاج کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار 282 تک پہنچ چکی ہے۔ حجاج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ مرحلہ وار جاری ہے۔ 
عاجل نیوز نے حج وزیارہ کمیٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’مدینہ منورہ کی الھجرہ شاہراہ پرحجاج کے استقبالیہ اسٹیشن پر 742 بسوں کے ذریعے 29251  جبکہ حرمین ٹرین کے ذریعے 2165 حجاج  مدینہ منورہ پہنچے‘۔ 
 اعداد وشمار کے مطابق اب تک مدینہ منورہ سے 75787 حجاج اپنے ملکوں کو روانہ ہوچکے ہیں جبکہ اس وقت 119480 حجاج مدینہ منورہ میں موجود ہیں۔ 
مدینہ منورہ کے 40 فیصد رہائشی ہوٹلوں میں اس وقت حجاج سکونت پذیرہیں جو یہاں مختصر قیام کے بعد اپنے ملکوں کو روانہ ہوجائیں گے۔

شیئر: