Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 فلائی ناس کی کرغیزستان اور قازقستان کے لیے براہ راست پروازیں 

تاشقند اور جدہ کے درمیان پروازوں میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے (فوٹو: ٹوئٹرفلائی ناس)
مشرق وسطی میں سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’فلائی ناس‘ نے جدہ سے کرغیزستان کے بشکیک، اوش اور قازقستان کے شہر الماتا  سے جدہ کے لیے براہراست پروازیں شروع  کرنے کا اعلان کیا ہے۔  
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلائی ناس نے تاشقند اور جدہ کے درمیان پروازوں کی تعداد میں اضافے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ 
فلائی ناس نے وسطی ایشیا کے ممالک کے  ساتھ سعودی عرب کے سیاحتی تعلقات کے فروغ کے لیے اپریل 2023 کے دوران معاہدہ کیا تھا اسی کے تحت براہ راست پروازوں  اور ان  کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ 
فلائی ناس کرغیزستان کے دوسرے بڑے شہر اوش سے 20 اگست  2023 سے پروازیں شروع کرے گی۔ 2 ستمبر2023 سے بشکیک سے جدہ کے  کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائے گی۔ دونوں شہروں کے درمیان ہفتہ وار پروازوں کی تعداد چھ ہوجائے گی۔ 
فلائی ناس دو ستمبر کو جدہ اور الماتا کے درمیان ہفتے میں دو براہ راست پروازیں شروع کرے گی۔ 
فلائی ناس  نے 14 ستمبر 2022 کو تاشقند اور جدہ کے درمیان پروازوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
20 اگست سے دونوں شہروں کے درمیان ہفتے میں تین براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔  

شیئر: