Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ٹیم نے بائیولوجی اولمپیارڈ میں چار میڈل اپنے نام کرلیے

اولمپیارڈ میں 80 ممالک کے 320 طلبہ شریک ہوئے ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ٹیم نے متحدہ عرب امارات العین میں ہونے والےانٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ میں سعودی ٹیم نے 4 میڈل اپنے نام کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے ے مطابق انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ  کے مقابلے  العین میں تین سے گیارہ جولائی کے درمیان منعقد ہوئے۔
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی فنڈ کے زیر اہتمام ان مقابلوں میں 80 ممالک کے 320 طلبہ شریک ہوئے۔ 
جدہ ثانوی سکول کی تیسری جماعت کے طالب علم یزن المغربی نے چاندی، الشرقیہ میں ثانوی سکول کی تیسری جماعت کے نواف المطیر نے براؤنز اور الشرقیہ میں ثانوی سکول کی دوسری جماعت کے رائد طلبہ نے براؤنز میڈل جبکہ مشرقی ریجن میں ثانوی سکول کی دوسری جماعت کے علی الخلیفہ نے براؤنز میڈل حاصل کیا۔ 
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن (موھبہ) کی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر آمال الھزاع نے کہا کہ یہ سعودی وژن  2030 کے اہداف کے حصول کی جہت میں سفر جاری رکھنے کی کوشش ہے اس سے طلبہ میں خوداعتمادی بڑھے گی۔ 
موھبہ کے سیکریٹری جنرل نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ میں شرکت کے لیے درکار ٹریننگ میں تعاون کرنے پر وزیر تعلیم یوسف البنیان کا شکریہ ادا کیا۔ 
یاد رہے کہ انٹرنشینل بائیولوجی اولمپیارڈ ثانوی سکولوں کے بائیو کے طلبہ کا معیار بلند کرنے کے لیے سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے۔ جولائی میں دس روزہ پروگرام کیا جاتا ہے۔ کوئی ایک ملک ہر سال اس پروگرام کی میزبانی کرتا ہے۔ 
انٹرنیشنل بائیولوجی اولمپیارڈ کا پہلا پروگرام  1990 میں جمہوریہ چیک میں ہوا تھا جس میں چھ ممالک کے طلبہ شریک ہوئے۔
ہر سال اس پروگرام میں شرکت کرنے والے ممالک اور طلبہ کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ 2023 میں  امارات میں ہونے والے پروگرام میں 80 ممالک کے طلبہ شریک ہوئے۔ 

شیئر: