Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : وزارت تجارت کی کارروائی، جعلی تمباکو سازی کی فیکٹری سیل

غیرقانونی فیکٹری رہائشی بنگلے میں قائم کی گئی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ میں وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیم نے ایک بنگلے میں غیرقانونی طورپرقائم جعلی تمباکوسازی کی فیکٹری کو سیل کردیا۔ فیکٹری سے برآمد ہونے والی اشیا کوبھی تلف کردیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کے شعبہ اطلاعات کی جانب سے غیرقانونی کارخانے پرکی جانے والی کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ۔
وزارت کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کارخانے سے 220 کلوگرام خام تمباکو ، شیشہ کے لیے تیارشدہ تمباکو مکسچر کے علاوہ 250 لیٹرمختلف فلیورز کی کلیسرین، تمباکو مکسچرکے پیکٹ پرلگائے جانے والے اسٹیکرز اورڈبے بھی برآمد ہوئے۔
مشترکہ تفتیشی ٹیم نے غیرقانونی کارخانے کو سیل کرکے ملزمان کو متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جہاں ان سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس کرمنل کورٹ میں بھیجا جائے گا۔

شیئر: