Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا کی چاند پر پہنچنے کی دوبارہ کوشش، چندریان 3 لانچ کرنے کی تیاری

انڈیا کا تیسرا خلائی مشن چندریان ٹو 14 جولائی کو لانچ ہونے جا رہا ہے۔ فوٹو: روئٹرز
انڈیا کا چاند پر جانے کا مشن چندریان تھری لانچ کیا رہا ہے جس کے ذریعے روور کو چاند پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس سے پہلے امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین چاند پر کامیاب لینڈنگ کر چکے ہیں جبکہ جاپان نے رواں سال کے آغاز میں کوشش کی تھی جو ناکام ہو گئی تھی۔
انڈیا بھی چاند گاڑی کی لینڈنگ سے ان طاقتوں میں شامل ہونا چاہتا ہے جو خلائی محاذ پر متحرک ہیں۔
چندریان 3 انڈیا کا چاند پر جانے واالا تیسرا مشن ہے جس پر 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔
یہ مشن کل جمعے کو انڈین ریاست اندھرا پردیش میں واقعہ خلائی مرکز سے پرواز کرے گا۔
اگر تمام مراحل پلاننگ کے مطابق کامیابی سے ہو گئے تو خلائی گاڑی 23 اگست کو چاند پر لینڈ کرے گی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کا یہ پہلا بڑا خلائی مشن ہوگا جو انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن لانچ کرنے جا رہی ہے۔
چندریان کا مطلب سنسکرت زبان میں ’چاند گاڑی‘ ہے۔ اس خلائی مشن کے دوران 2 میٹر لمبی روور یعنی گاڑی کو چاند کے جنوبی قطب کے قریب پہنچایا جائے گا جو دو ہفتے میں مختلف تجربے کرے گی۔
ماہرین کے خیال میں چاند پر روور لانچ کرنے کا ایک اور بھی مقصد ہے جس کے ذریعے دراصل انڈیا دنیا کو یہ پیغام بھجوانا چاہتا ہے کہ وہ خلائی دوڑ میں نجی کمپنیوں کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار ہے۔

خلائی مشن چندریان 3 کے دوران روور کو چاند پر اتارا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

انڈیا چندریان 2 خلائی مشن کو سال 2020 میں لانچ کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا لیکن چاند کے جنوبی قطب پر لینڈنگ کے دوران اس کی لینڈر اور روور کریش کر گئی تھی۔ یہ وہی مقام ہے جہاں چندریان تھری مشن کے دوران ایک مرتبہ پھر روور یعنی چاند گاڑی کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔
گزشتہ ماہ دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے خلائی میدان میں تعاون کے فروغ کا عہد کیا تھا۔

شیئر: