Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئی دہلی میں جی 20 کے نوجوان تاجروں کا اجلاس، سعودی عرب کی شرکت

کانفرنس میں نیوم پروجیکٹ پر ویژول پریزنٹیشن پیش کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی نوجوان سرمایہ کاروں کا وفد جمعے کو نئی دہلی میں جی 20 ینگ انویسٹرز سربراہ کانفرنس‘ کے اجلاس میں شریک ہوا۔
اخبار  24 کے مطابق سعودی وفد کی قیادت ’رؤیہ الریادۃ سوسائٹی‘ کے سربراہ شہزادہ فہد بن منصور بن ناصر نے کی۔
الریادۃ سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالعزیز السیف نے کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ’یہ دنیا بھر کے سرمایہ کار نوجوانوں کے حوالے سے بے حد اہم اور بڑا اجتماع ہے۔ یہاں ہمیں تجربات کے تبادلے اور اپنے شعبے میں تعاون اور ہم آہنگی کی تدابیر کا دائرہ وسیع کرنے کا بہترین موقع مل رہا ہے‘۔

سرمایہ کار نوجوانوں کو ترغیبات دی جائیں گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

السیف نے کہا کہ ’سعودی عرب نے وژن 2030 کی بنیاد پر نوجوان سرمایہ  کاروں کے لیے حوصلہ افزا انتظامی ماحول فراہم کیا ہے اس سلسلے میں ہم نے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں‘۔
السیف نے کہا کہ ’جو سرمایہ کار نوجوان سعودی عرب میں منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں انہیں کئی طرح کی سہولتیں اور ترغیبات فراہم کی جارہی ہیں‘۔
السیف نے مزید بتایا کہ ’ان سرمایہ کار نوجوانوں کو بھی ترغیبات دی جائیں گی جو سعودی عرب میں اپنے کاروباری اداروں کے دفاتر قائم کرنا چاہتے ہوں‘۔
سعودی وفد نے کانفرنس کے سامنے نیوم پروجیکٹ کے حوالے سے ویژول پریزنٹیشن پیش کیا۔ مستقبل کے شہروں کے ماڈل کے طور پر نیوم کا تعارف کرایا گیا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: