Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ہاکس کی کارکردگی نے دوسرے دن بھی شائقین کو حیران کردیا

عالمی ٹیٹو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئر شو ہے (فوٹو: ایس پی اے)
رائل سعودی ایئر فورس کی نمائندگی کرنے والی سعودی ہاکس ایروبیٹک ٹیم نے لندن میں رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2023 نمائش کے دوسرے دن بھی شاندار فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا ہے۔
نمائش کی میزبانی گلوسٹر شائر کے رائل ایئر فورس فیئر فورڈ بیس پر کی جا رہی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ہاکس اور ایروبیٹک ٹیم کی خصوصیت ہم آہنگی اور ٹائمنگ تھی۔ وہاں موجود شائقین کو فضائی کرتب اور پیچیدہ فارمیشن سے متاثر کیا۔
اس سال کی نمائش کا تھیم ’سکائی ٹینکر 23‘ ہے جو جدید فوجی ہوا بازی میں فضا سے فضا میں ایندھن بھرنے کے اہم کردار پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔
 رائل سعودی ایئر فورس جو اے 330 ایم آر ٹی ٹی ٹینکر کے ساتھ نمائش میں موجود ہے اپنی صلاحیت اور اعلی کارکردگی کو ثابت کیا۔
اس نمائش کا مقصد 1923 میں اپنے ابتدائی آغاز سے لے کر اب تک ہوائی ایندھن بھرنے والی ٹیکنالوجی کی عظیم پیش رفت کے ذریعے ایک تاریخی سفر کو پیش کرنا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عالمی ٹیٹو دنیا کا سب سے بڑا فوجی ایئر شو ہے جس میں 58 ممالک کے 250 سے زائد طیارے شرکت کرتے ہیں۔
تقریب میں بڑے بی - 52 بمبار سے لے کر لڑاکا طیاروں، بمباروں، ہیلی کاپٹروں اور ٹرانسپورٹ ہوائی جہازوں کے متاثر کن ائیر شوز تک وسیع پیمانے پر طیاروں کی نمائش کے ساتھ شرکت کی گئی۔

شیئر: