Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرے شوہر کو پسند نہیں کہ غصے میں بھی میری آواز اونچی ہو: عالیہ بھٹ

عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو ریلیز ہونے کو تیار ہے (فوٹو: اے ایف پی)
بالی وُڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ اُن کے شوہر رنبیر کو یہ بات پسند نہیں کہ وہ غصے میں بھی اونچی آواز میں بات کریں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پی او وی بالی وُڈ نامی ایک پیج کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے بتایا کیا کہ اُن کے شوہر رنبیر کپور چاہتے ہیں کہ غصے میں بھی اُن کی آواز اونچی نہ ہو اور انسان غصے میں بھی مہربان رہے۔
ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے کہا کہ ’میں اپنے غصے پر قابو پانے کی بہت مشکل سے کوشش کرتی ہوں کیونکہ میرے شوہر رنبیر کپور کو یہ بھی نہیں پسند کے میری آواز اِس سے بھی اوپر جائے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ غصے میں بھی مہربان رہنا بہت اہم ہے۔‘
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی 14 اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔
دونوں ستاروں کی شادی کی تقریب نجی رکھی گئی تھی جس میں صرف خاندان کے افراد اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ دونوں میاں بیوی 2022 میں بڑے پردے پر اپنے فیملی فرینڈ آیان مکرجی کی فلم ’براہمسترا پارٹ ون: شیوا‘ میں بھی نظر آئے تھے۔
دوسری جانب عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو ریلیز ہونے کو تیار ہے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Jezz♡ (@pov__bollywood)

راکی اور رانی کی پریم کہانی کی مرکزی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ شامل ہیں جبکہ فلم میں ان کے علاوہ دھرمندر، جایا بچن اور شبانہ عظمی بھی موجود ہیں۔
اس فلم کے ذریعے کرن جوہر بطور ہدایتکار چار سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں۔
اس سے قبل 2016 میں اُن کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ ریلیز ہوئی تھی جو کہ ہٹ فلم قرار پائی تھی۔
دوسری جانب اگر رنبیر کپور کی بات کی جائے تو اُن کی آںے والی فلم ’اینیمل‘ رواں برس یکم دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
 اس سے قبل 11 جون کو اینیمل کا ٹیزر ریلیز کیا گیا تھا جسے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
اس فلم میں رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اس کی ہدایتکاری سندیپ وانگا نے کی ہے۔

شیئر: