Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے اٹلی کی وزیراعظم کا ٹیلی فونک رابطہ

مشترکہ تشویش کے متعدد امور اور ایشوز پر تبادلہ خیال کیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون، اسے بڑھانے کے طریقوں اور ترقی کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں رہنماوں نے مشترکہ تشویش کے متعدد امور اور ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

شیئر: