Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت کی کارروائی، بجلی کے 11 ہزار غیرمعیاری بورڈز ضبط

امپورٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے 11 ہزار سے زائد غیرمعیاری الیکٹریکل ایکسٹینشن بورڈز ضبط کرلیے۔ مذکورہ ایکسٹینشز مقررہ سعودی اسٹینڈرڈ کے خلاف تھے ۔
سبق نیوز نے وزارت تجارت کی جانب سے جاری اطلاع کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ وزارت کی جانب سے مملکت میں مختلف مصنوعات کے لیے معیار مقرر کیے گئے ہیں۔ کوئی بھی چیز مطلوبہ معیار کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں اسے مارکیٹ میں فروخت نہیں کیا جاسکتا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ دمام پورٹ پرلائے جانے والی مصنوعات کا جائزۃ لینے پرغیرمعیاری ایکسٹینشن بورڈز کا علم ہوا جو بڑی تعداد میں درآمد کیے جارہےتھے۔
پورٹ پرموجود وزارت کی ٹیموں نے مذکورہ بورڈز کو مملکت میں لانے کی اجازت نہیں دی ۔ تمام بورڈز کو ضبط کرکے انہیں تلف کرنے کےلیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا جبکہ سعودی اسٹینڈرڈ کی خلاف ورزی پرامپورٹرکے خلاف تادیبی کارروائی بھی کی گئی۔
واضح رہے وزارت تجارت نے سعودی عرب میں بجلی کی مصنوعات خاص طورپرسوئچ اوربجلی کے بورڈز کے حوالے سے سختی سے مقررہ معیار پرعمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ مقررہ معیار کا تعین لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے ۔ بجلی کی غیرمعیاری اشیا حادثے کا باعث بن سکتی ہیں۔

مملکت میں غیرمعیاری اشیا امپورٹ کرنے کی اجازت نہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

ایسے بجلی کے پلگ ، سوئچز اور ایکسٹینشز جن میں ارتھ وائرنگ کا ساکٹ یا پلگ نہیں ہوتا انہیں مقررہ اسٹینڈر کے خلاف شمار کیا جاتا ہے۔ ایسی اشیا کو مملکت میں درآمد کرنے کے لیے لائسنس جاری نہیں کیا جاتا۔

شیئر: