Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ٹائم لائنز پر سیما حیدر کی جعلی تصویر وائرل، ’ویب قوف نہ بنیں‘

انڈیا کی سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر ایک خاتون کی تصویر وائرل ہے جو پاکستان آرمی کے یونیفارم میں ملبوس ہیں۔ ان خاتون کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پاکستان سے انڈیا جانے والی سیما حیدر ہیں۔
مزید پڑھیں
انڈین ویب سائٹ دا کوینٹ نے اس پر فیکٹ چیک کرتے ہوئے صارفین کو خبردار کیا کہ ’ویب قوف‘ نہ بنیں اور تصدیق کر لیا کر لیں۔
جس خاتون سے سیما حیدر کو ملایا جا رہا ہے وہ پاکستان آرمی کی میجر سمیہ رحمان ہیں جو اقوام متحدہ کی امن فورس میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔
خیال رہے کہ سیما حیدر نے آن لائن ویڈیو گیم ’پب جی‘ کے ذریعے انڈین شہری سچن مِینا سے دوستی کی تھی جس کے بعد وہ ان سے ملنے ریاست اترپردیش پہنچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی تصاویر میں سمیہ رحمان پاکستان آرمی کے یونیفارم میں مبلوس ہیں اور ایک سرٹیفیکیٹ ہاتھ میں تھامے کھڑی ہیں جبکہ ساتھ والی تصویر میں سیما حیدر ساڑھی پہنے بیٹھی ہوئی ہیں۔
انڈین میڈیا نے واضح کیا کہ سمیہ رحمان کے ہاتھ میں جو سرٹیفیکیٹ ہے وہ دراصل اقوام متحدہ کی جانب سے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دیا گیا تھا۔
انڈین میڈیا نے حقائق پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید بتایا کہ سمیہ رحمان نے سال 2019 میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے تحت کانگو میں کام کیا تھا اور اسی لیے انہیں سیکریٹری جنرل سرٹیفیکیٹ سے بھی نوازا گیا تھا۔
بلکہ سمیہ رحمان پر پاکستانی ڈرامہ صنف آہن میں ایک کردار بھی نبھایا گیا ہے۔

شیئر: