Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمرہ کمپنیاں زائرین کو ٹرانسپورٹ خدمات مہیا کرنے کی پابند

کسی بھی خلاف ورزی کی شکایت وزارت میں درج کرائی جا سکتی ہے۔ (فوٹو: اخبار 24)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کو خدامات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا ہے۔ 
وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ سروسز فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے پلیٹ فارم سے آنے والے عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ خدمات مہیا کرنے کی پابند ہوں گی۔ 
وزارت نے عمرہ کمپنیوں کے لیے زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کی درجہ بندی کرتے ہوئے واضح کیا کہ تمام عمرہ سروس فراہم کرنے والی کمپنیاں اپنے زائرین کو سامان سمیت ایئرپورٹ یا بندرگاہ سے ہوٹل تک ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کی پابند ہیں۔ 
ٹرانسپورٹ سروس مہیا کرنے کے لیے کمپنیاں مقررہ ضوابط کی پابندی کریں۔ متعلقہ ادارے کی جانب سے منظورشدہ ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔
زائرین کی سہولت کے لیے مناسب و مقررہ تعداد میں ڈرائیور تعینات کیے جانا ضروری ہیں۔ 
’ٹرانسپورٹ کے متبادل ذرائع بھی فراہم کیے جائیں۔ زائرین کے ساتھ جن امور پراتفاق کیا گیا ہو اس کی پابندی یعنی انہیں جن مقامات پر لے جانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہو اسے پورا کیا جائے۔ معاہدے کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔‘
 وزارت حج وعمرہ کی جانب سے زائرین کے حقوق کی وضاحت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں زائرین وزارت میں شکایت درج کراسکیں۔ 
کسی بھی خلاف ورزی کی شکایات پورٹل کے ذریعے وزارت میں درج کرائی جا سکتی ہے۔

شیئر: