Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹرابیری کی کاشت میں کامیابی کے بعد سعودی شہری نے دیگر پھلوں کی کاشت کا آغاز کردیا

شہری کا کہنا ہے کہ گورنرتبوک کی حوصلہ افزائی نے مجھے نئی راہیں دکھائیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مملکت میں اسٹرابیری کی کاشت میں کامیابی حاصل کرنے والے سعودی شہری مصنت سرور الشراری نے اپنے فارم میں بلیک بیری ، ڈریگن فروٹ اورپپیتے کی باقاعدہ کاشت کا آغاز کردیا۔
سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے الشراری کا کہنا تھا کہ جہاں مختلف پھلوں کی کاشت میں کامیابی حاصل کی وہاں مچھلیوں کی پیداوار کےلیے بھی فارم بنایا ہے جو کامیابی سے جاری ہے۔
الشراری نے فارم کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے کہا کہ گورنرتبوک شہزادہ فہد بن سلطان کی جانب سے ملنے والی حوصلہ افزائی نے مجھے اس اقدام پرراغب کیا اورمیں نے فارم میں مزید پھلوں کی کاشت کا آغاز کیا۔
پھلوں کی زراعت کے لیے استعمال کی جانے والی کھاد کے سوال پرالشراری کا کہنا تھا کہ زراعت کے لیے کیمیائی کھاد استعمال نہیں کرتا بلکہ قدرتی کھاد کا حصول فارم کی مچھلیوں کے ٹینک سے حاصل ہونے والے پانی سے کیا جاتا جو مکمل طورپرآرگینک کھاد کا کام کرتا ہے اوراس کے نتائج بھی بہترین برآمد ہوتے ہیں۔

سعودی نے 2019 میں 300 پودوں سے اسٹرابیری کا فارم قائم کیا تھا(فوٹو، سبق نیوز)

واضح رہے الشراری نے سال 2019 میں اسٹرابیری فارم کا آغاز کیا تھا۔ فارم کی ابتدا اسٹرابیری کے 300 پودوں سے کی گئی تھی جس کی تعداد  اب بڑھ کر 10 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
خیال رہے ’ تیما کمشنری‘ کی زمین زراعت کے لیے ہمیشہ سے ہی کاشت کاروں کو اپنی جانب راغب کرتی رہی ہے یہاں کاشت کیے جانے والے پھل اورسبزیاں صحت افزا ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں انکی کافی طلب رہتی ہے۔

شیئر: