Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل میں اسٹرابیری فیسٹیول کا انعقاد

’فیسٹیول میں 20 سے زیادہ مزارعین حصہ لے رہے ہیں‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حائل میں اسٹرابیری فیسٹیول کا آغاز ہوچکا ہے جہاں مقامی مزارعین نے نئی پیداوار فروخت کرنے کے لیے سٹال لگا دیئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فیسٹیول وزارت زراعت کی نگرانی اور متعدد حکومتی اداروں کے تعاون سے ہو رہا ہے۔
فیسٹیول کا مقصد مقامی مزارعین کو مواقع فراہم کرنا اور ملک بھر میں حائل کی اہم پیداوار اسٹرابیری کو متعارف کرانا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فیسٹیول میں 20 سے زیادہ مزارعین حصہ لے رہے ہیں‘۔
’فیسٹیول کا ایک مقصد زراعتی سیاحت کو بھی متعارف کرانا ہے جو سیاحت کی ایک اہم قسم ہے‘۔
’لوگ محض ثقافتی ، تہذیبی یا سیاحتی مقامات دیکھنے کے لیے جاتے ہیں مگر ہم زراعتی سیاحت کو بھی فروغ دے رہے ہیں جہاں لوگ حائل میں آکر یہاں کی مختلف اجناس اور پیداوار سے متعارف ہوں‘۔
 
 

شیئر: