Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھریڈز سے مقابلہ، ٹِک ٹاک نے نیا فیچر متعارف کروا دیا

ٹک ٹاک کو ہر ماہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)
آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے صرف ٹیکسٹ پوسٹ کرنے کا نیا آپشن متعارف کروا دیا ہے۔
نیو یارک ٹائمز کے مطابق ٹِک ٹاک کے صارفین اب صرف ٹیکسٹ بھی پوسٹ کر سکتے ہیں جس کے بعد یہ سوشل میڈیا ایپ صرف مختصر ویڈیوز کے لیے ہی محدود نہیں رہی۔
ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر اتوار کے روز ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے پلیٹ فارم کو ’ایکس‘ کمپنی میں ری برینڈ کرنے اور رواں ماہ میٹا کی جانب سے تھریڈز ایپ کے لانچ کرنے کے متعارف کروایا گیا ہے۔
ٹِک ٹاک نے پیر کے روز بلاگ پوسٹ میں اس فیچر کا اعلان کیا تھا، تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں یہ تبدیلی جون میں ہی دیکھنے کو مل گئی تھی۔
کمپنی نے اپنی بلاگ پوسٹ میں لکھا کہ ’ٹیکسٹ پوسٹ کے فیچر سے ہم ٹک ٹاک پر سب کے لیے مواد تخلیق کرنے کی حدود کو بڑھا رہے ہیں۔
اس نئے فیچر کے بعد صارفین بغیر ویڈیوز اور تصاویر کے پوسٹس ڈال سکتے ہیں جس کے لیے ٹِک ٹاک مشہور ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹِک ٹاک کی ٹیکسٹ پوسٹس کو ویڈیوز اور تصاویر کی طرح میوزک، بیک گراؤنڈ کلرز اور سٹکرز کے ساتھ اپلوڈ کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ ٹِک ٹاک کو ہر ماہ ایک ارب سے زائد افراد استعمال کرتے ہیں جس میں 15 کروڑ صارفین کی تعداد امریکہ سے ہے۔

شیئر: