Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کی طرف سے چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں میں فوڈ پیکٹس تقسیم

ضرورت مندوں کی بڑی تعداد کو فوڈ پیکٹس فراہم کیے جائیں گے ( فوٹو: وام)
متحدہ عرب امارات کی ایک ہیومینٹرین ٹیم چاڈ کے شامل میں واقع امجراس میں سوڈانی پناہ گزینوں اور مقامی افراد میں فوڈ پیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق ہیومنٹیرین ٹیم کی سربراہی امارات ہلال احمر، زاید بن سلطان آل نہیان فاونڈیشن اور خلیفہ بن زاید آل نہیان فاونڈیشن کررہے ہیں۔
چاڈ میں امارات ہلال احمر کے سربراہ ڈاکٹر عبید الظاھری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہیومینٹرین ٹیم اپنے ملک کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے سوڈانی پناہ گزینوں کے مصائب کو کم کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو تیز کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ’ امارات کی ٹیم اس وقت چاڈ میں سوڈانی پناہ گزینوں اور مقامی افراد کی ضروریات کا جائزہ لینے اور انہیں پورا کرنے کے لیے فیلڈ وزٹ کر رہی ہے۔
اماراتی ٹیم مقامی امدادی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ضرورت مندوں کی بڑی تعداد کو فوڈ پیکٹس فراہم کرے گی۔

شیئر: