برطانیہ نے شام کے صدر، وزیرِ داخلہ پر سے پابندیاں ہٹا دیں
سلامتی کونسل نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے احمد الشراع کی پیر کے روز ہونے والی ملاقات سے قبل کیا۔ (فوٹو: روئٹرز)
برطانیہ نے جمعے کے روز شام کے صدر احمد الشرع پر عائد پابندیاں ختم کر دیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ اقدام اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے صدر الشرع پر سے اسی طرح کی پابندیاں ختم کیے جانے کے بعد کیا گیا۔
سلامتی کونسل نے یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے احمد الشراع کی پیر کے روز ہونے والی ملاقات سے قبل کیا۔
اسی بیان میں برطانیہ نے یہ بھی کہا کہ اس نے شام کے وزیرِ داخلہ انس خطّاب پر عائد پابندیاں بھی ختم کر دی ہیں۔
دونوں افراد پر اس سے قبل دولتِ اسلامیہ (داعش) اور القاعدہ سے تعلق کے الزام میں مالی پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔
