Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف: عقبہ، الھدا روڈ تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان

بندش تین دن تک صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری  رہے گی (فوٹو: اخبار 24)
طائف میں عقبہ، الھدا روڈ کو دونوں سمتوں سے مینٹینس ورک کےلیے پیر سے بدھ (10 سے 12 نومبر) تین دن کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سپیشل فورس فار روڈ سکیورٹی نے بیان میں کہا کہ’ یہ بندش تین دن تک صبح نو سے شام چھ بجے تک جاری  رہے گی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ اقدام مینٹینس ورک کے  دوران سڑک استعمال کرنے والوں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کےلیے ہے۔‘
یاد رہے اس سال جنوری کے آغاز میں بھی روڈ جنرل اتھارٹی نے میٹنیس ورک کےلیے الہدا روڈ کو دو ماہ تک عارضی طور پر بند رکھا تھا۔ 
واضح رہے طائف جانے کے دو راستے ہیں جن میں ایک پہاڑی راستہ ہے جو خم دار ہے جبکہ دوسرے راستے کو ’السیل الکبیر‘ کہا جاتا ہے یہ راستہ نسبتا سیدھا ہے عام طور پر ہیوی ٹریفک کے لیے یہ راستہ اختیار کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: