Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹک ٹاک پر مزاحیہ خاکے پیش کرنے والے اداکار عبداللہ العمیری

دوستوں کی مختلف تجاویز کا خندہ پیشانی سے استقبال کرتا ہوں۔ فوٹو ٹک ٹاک سکرین شاٹ
سعودی مزاحیہ اداکار اور تخلیق کار عبداللہ العمیری نے تین سال سے بھی کم عرصے میں  ٹک ٹاک پر گیارہ لاکھ سے زیادہ فالوورز اکٹھے کر لیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عبداللہ العمیری کے مختلف موضوعات پر مزاحیہ خاکے مقامی سامعین میں ناقابل یقین حد تک مقبول ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے خاص انداز کو مزید فروغ دینے کے خواہشمند ہیں۔

اگر کوئی واقعہ بتائے تو مزاحیہ انداز میں اس کی ویڈیو تیار کر لیتا ہوں۔ فوٹو عرب نیوز

انہوں نے عرب نیوز کو بتایا کہ چونکہ ہم اپنی ثقافت میں رچے بسے مزاح کو سمجھتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سعودی اداکاروں اور تخلیق کاروں کا ہونا ضروری ہے۔
سوشل میڈیا پر میں مختلف رنگ برنگی کہانیاں پیش کرتا ہوں جو ہماری زندگیوں میں  مزاحیہ انداز میں سامنے آتی ہیں۔
عبداللہ العمیری نے بتایا کہ سوشل میڈیا اظہار کا بہترین ذریعہ ہے اور سعودی کمیونٹی کو تبصرہ کرنے کی صلاحیت کے ساتھ بات چیت اور خیالات پیش کرنے میں مدد کرتا ہے۔  

کورونا کے دوران  ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا اور تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ فوٹو ٹک ٹاک

العمیری مرد اور خواتین ساتھیوں کی مدد سے مختلف ویڈیوز بناتے ہیں اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں اور مزاح کا امتزاج سعودی عرب میں  بسنے والی نئی نسل کو پسند ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے دوستوں کی مختلف تجاویز کا خندہ پیشانی سے استقبال کرتا ہوں کیونکہ ہم یہ کبھی نہیں جان سکتے کہ ایک شاندار خیال کہاں سے آ سکتا ہے۔
عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر آپ مجھے اپنے ساتھ پیش آنے والی کوئی بھی صورت حال بتاتے ہیں تو میں اسے مزاحیہ انداز میں لکھ کر سیٹ پر ویڈیو تیار کر لیتا ہوں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم نئے خیالات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ فوٹو ٹک ٹاک

متحدہ عرب امارات میں میڈیا سٹڈی کے دوران عبداللہ العمیری نے 2018 میں سعودی یوٹیوب چینل یوٹرن انٹرٹینمنٹ کے لیے خاکے تیار کرنا شروع کیے اور یہ منفرد خاکے بعد میں مختلف تفریحی پروگراموں کے حوالے سے سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز تک پھیل گئے۔
سعودی فنکار نے عالمی وبا کورونا کے دوران سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نمودار ہوئے اور ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنایا اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو پھیلانا شروع کر دیا، اب تک ان کے بنائے گئے خاکوں کو دو کروڑ افراد دیکھ چکے ہیں۔

ہم یہ کبھی نہیں جان سکتے کہ ایک شاندار خیال کہاں سے آ سکتا ہے۔ فوٹو ٹک ٹاک

عبداللہ کا کہنا ہے کہ جب میں نے ٹک ٹاک جوائن کیا تو  عام  لوگوں کے تبصرے اور ان کے تاثرات میرے لیے رہنمائی ثابت ہوتے تھے  جو مجھے بہت پسند تھے اور میرے اندر کام جاری رکھنے کا نیا جذبہ پیدا کرتے تھے۔
عبداللہ العمیری کے مطابق سعودی عرب میں میڈیا کا شعبہ ترقی کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مخلتف قسم کی آراء اور تبصروں سے نئے خیالات حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
بہت سی میڈیا کمپنیاں سوشل میڈیا پر تبصروں کے سیکشن میں سامعین کی آراء اور ردعمل پر توجہ دیتی ہیں اور فنکارانہ صلاحیتوں کے حامل سعودی شہریوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔
 

شیئر: