Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ ریجن کے قریب ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 6 افراد ہلاک 

مرنے والوں میں سعودی جوڑا، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں۔ ایک بیٹا محفوظ رہا (فوٹو: عکاظ)
سعودی عرب مدینہ ریجن کے قریب المھد کمشنری  اور مدینہ  منورہ کو جوڑنے والے قریضہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک سعودی خاندان کے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
مرنے والوں میں سعودی جوڑا، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں جبکہ ایک بیٹا حادثے میں محفوظ رہا۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مرنے والے سعودی شہری کے بھائی سیاف الشہرانی نے بتایا کہ ’دو برس قبل ان کے بھائی کا تقرر سعودی عرب کے سرحدی علاقوں کے دفاعی محاذ پر ہوا تھا‘۔  
وہ اپنی فیملی اور گھر کا فرنیچر لے کر تبوک سے جنوبی سرحدی علاقے جارہے تھے۔ قریضہ روڈ پر گاڑی الٹنے پر فیملی کے افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 
انہوں نے بتایا پانچ سالہ بچہ محفوظ رہا جسے سعودی ہلال احمر نے فضائی ایمبولینس کے ذریعے مدینہ منورہ کے ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔
حادثے میں بچ جانے والے بچے کی صحت تسلی بخش ہے اور انتہائی نگہداشت کے شعبے میں علاج کیا جا رہا ہے۔ 

شیئر: