Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بندروں کو کھانا دینے پر جرمانہ، سی سی ٹی وی کیمروں سے نشاندہی

متاثرہ علاقوں میں انتباہی بورڈ نصب کیے گئے ہیں ( فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں جنگلی حیاتیاتی کی افزائش کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ’ بابون بندروں کو کھانا دینا قابل سزا عمل ہے، اس پر 500 ریال جرمانہ ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے بیان میں کہا کہ’ شاہراہوں سے سفر کرتے وقت بعض افراد بابون بندروں کو اپنی گاڑی سے کھانا ڈالتے ہیں وہ ایسا نہ کریں اس پر سزا ہے‘۔ ’سی سی کیمروں کی مدد سے اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی‘۔ 
قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات نے ایک وڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شہری بندروں کے جھنڈ کے قریب گاڑی لے کر گیا اور اس نے کچھ کھانا انہیں دیا جس کے بعد وہاں بڑی تعداد میں بندر جمع ہوگئے۔ 
یاد رہے کہ قومی مرکز برائے افزائش جنگلی حیاتیات ان دنوں سعودی عرب کے متاثرہ مقامات پر ببون بندروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے مسئلے سے نمٹنے کی کوشش کررہا ہے۔
مرکز نے بندروں کے لیے کھانا ڈالنے سے روکنے کے لیے 340 سے زیادہ انتباہی بورڈ نصب کیے ہوئے ہیں۔

شیئر: