Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلویٰ چوکی معمول کے مطابق کام کررہی ہے

دمام ..... مشرقی ریجن میں محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ سلویٰ بری سرحدی چوکی معمول کے مطابق کام کررہی ہے۔ الشرقیہ میں جوازات کے ترجمان کرنل معلا العتیبی سے دریافت کیا گیا تھا کہ کیا سعودی عرب اور برادر ملک قطر کے درمیان بری سرحدی سفر کسی بھی شکل میں متاثر ہوا ہے؟ انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ سلویٰ بری سرحدی چوکی کھلی ہوئی ہے اور وہاں جوازات کا عملہ معمول کے مطابق کام کر رہا ہے۔ 

شیئر: