Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواب شاہ ٹرین حادثے میں 30 ہلاکتیں، 100 سے زائد زخمی

پاکستان میں حکام کے مطابق سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب کراچی سے حویلیاں جانے والی مسافر ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی آٹھ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس کے نتیجے میں 30 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے۔
ہلاک ہونے والے مسافروں کو نکالنے اور زخمیوں کو فوری طبّی امداد پہنچانے کیلٸے بڑے پیمانے ر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حادثے کا شکار ہونے واالی مسافر ٹرین اتوار کی صبح کراچی سے حویلیاں کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
حکام کے مطابق ٹرین حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کے لیے فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں۔ زخمیوں کو آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کے مطابق ہزارہ ایکسپریس نواب شاہ سٹیشن سے کچھ پہلے واقع سرہاری ریلوے سٹیشن کے نزدیک حادثے کا شکار ہو گئی۔
اس حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ’حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین کے مسافروں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔
اس سے قبل نواب شاہ کی ضلعی اتظامیہ نے کہا تھا کہ اب تک دو زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے۔
نواب شاہ سے تعلق رکھنے والی صحافی ارشاد لاشاری نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’اتوار کی صبح کراچی سے ہزاہ جانے والی ہزارہ ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن سے قبل سرہاری ریلوے سٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے اور اس واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔‘
انہوں نے بتایا کہ ٹرین حادثے کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

مقامی افراد بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ (فوٹو: سکرین گریب)

ضلعی انتظامیہ نواب شاہ کے مطابق ’ٹرین حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ اب تک دو زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔ ضلع میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے تاکہ ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جا سکے۔‘
پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ریلویز کے اہلکار بھی جائے حادثے پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ ٹرین حادثے کے باعث ہنگامی طور نواب شاہ روانہ ہو گئے ہیں۔
ترجمان وزیراعلٰی سندھ کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ ریسکیو آپریشن کا خود معائنہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کرنے ہسپتالوں میں جائیں گے۔
وزیراعلٰی سندھ نے ڈویژنل انتظامیہ، پولیس اور محکمہ صحت کے عملے کو امدادی کارروایاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تحقیقات کا حکم

وفاقی وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعید رفیق نے کہا ہے کہ ’ہم نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’آج صبح جب میں اٹھا تو میرے احساسات اچھے نہیں تھے، کچھ بیڈ فیلگنز تھیں، میں سوچا کہ اب حکومت کو تین دن رہ گئے ہیں، خدا خیر ہی کرے۔
خواجہ سعید رفیق کا کہنا تھا کہ ’ہم نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ٹرین کی رفتار مناسب تھی تاہم تحقیقات میں حادثے کی وجوہات کا تعین ہو گا۔
اس سے قبل جولائی کی 16 تاریخ کو کراچی سے پنجاب جانے والی ایک مال بردار ٹرین کی 11 بوگیاں بھی نواب شاہ دوڑ سٹیشن کے قریب ٹریک سے اتر گئی تھیں۔

شیئر: