Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق کرکٹر انضمام الحق ایک مرتبہ پھر سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مقرر

انضمام الحق دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر کام کریں گے۔ (فوٹو: روئٹرز)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کرکٹر انضمام الحق کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔
پی سی بی نے انضمام الحق کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کی تصدیق پیر کے روز ٹوئٹر پر کی۔
پی سی بی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ’پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق کو قومی کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔‘
 
انضمام الحق دوسری مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر کے طور پر کام کریں گے۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 سے 2019 تک پی سی بی کے ساتھ بطور چیف سلیکٹر کام کیا۔
یہاں یاد رہے 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی اور 2019 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا سکواڈ بھی انضمام الحق نے سلیکٹ کیا تھا۔
کرکٹ کی کوریج کرنے والی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق اس مرتبہ بطور چیف سلیکٹر انضمام الحق رواں ماہ سری لنکا میں شیڈول پاکستان بمقابلہ افغانستان ون ڈے سیریز اور ایشیا کپ کے لیے سکواڈ کا اعلان کریں گے۔
اس کے بعد انضمام الحق کو ورلڈ کپ کا سکواڈ سلیکٹ کرنے کی بھی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔
خیال رہے رواں برس آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے 19 نومبر تک انڈیا میں شیڈول ہے۔
یاد رہے انضمام الحق سے پہلے چیف سلیکٹر کے عہدے پر سابق پاکستانی کرکٹر ہارون رشید تعینات تھے۔ 
 

شیئر: