Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں غیرملکیوں کی ترسیل زر میں 18 فیصد کمی ریکارڈ

جون 2023 کے دوران تارکین نے 10.8 ارب ریال کی ترسیل زر کی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں نے جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 کے دوران 18 فیصد کم ترسیل زر کی ہے‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق جون 2023 کے دوران تارکین نے 10.8 ارب ریال کی ترسیل زر کی جبکہ جون 2022 کے دوران  13.2 ارب ریال کی ترسیل زر کی گئی تھی۔  
ساما نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ ’ماہانہ کی بنیاد پر تارکین وطن کی ترسیل زر میں مئی 2023 کے مقابلے میں چار فیصد کمی ہوئی ہے۔435 ملین ریال کم بھجوائے گئے‘۔ 
سعودی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ’جون 2023 کے دوران  جون 2022 کے مقابلے میں سعودیوں کی بیرونی ترسیل زر میں 24 فیصد کمی ہوئی ہے‘۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ ’سعودیوں نے جون 2022 کے دوران 6.75 ارب ریال کی بیرونی ترسیل زر کی تھی جبکہ 2023 کے جون میں 5.16 ارب ریال کی ترسیل زر ہوئی‘۔ 

شیئر: