Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیوں کے پرانے یا اصلاح شدہ پرزوں کی درآمد کی اجازت

صرف اہم پرزے ہی درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ (فوٹو اخبار 24)
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے پرانے یا زائد المیعاد یا اصلاح شدہ پرزوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔
پرزوں کے لائحہ عمل میں ترمیم کر دی گئی ہے۔ ماضی میں پرانے پرزوں کی درآمد ممنوع تھی۔ 
اخبار 24 کے مطابق رائج الوقت لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے پرانے یا اصلاح شدہ پرزے درآمد نہیں کیے جا سکتے جبکہ ترمیم شدہ لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے پرانے اہم پرزے درآمد کیے جا سکتے ہیں۔ نئے لائحہ عمل پر درآمد 180دن کے اندر شروع ہو گا۔ 
ترمیم شدہ لائحہ عمل میں ہے کہ گاڑیوں کے زائد المیعاد یا اصلاح شدہ یا پرانے عام پرزے درآمد نہیں کیے جا سکتے صرف اہم پرزے ہی درآمد کرنے کی اجازت ہو گی۔
لائحہ عمل  کے مطابق ان میں باڈیز (چیسس)، انجن (مشین)، ڈیفرینشل گیئر بکس اور گیئر بکس کے ایسے پرزے جو درآمد کیے جا سکتے ہیں۔
مذکورہ پرزے درآمد کرنے کی شرائط بھی رکھی گئی ہیں کہ وہ صاف ستھرے اور پیکٹ میں ہوں۔ اس کے علاوہ تیل اور گلسیرین سے آلودہ نہ ہوں۔ ان پر اصلاح شدہ پرزے کا جملہ تحریر ہو نیز سپلائر کی جانب سے یہ تحریر بھی موجود ہو کہ یہ مبینہ شرائط کے عین مطابق ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: