صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
سنیچر کو وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی جس کے بعد صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف راجا ریاض نے میڈیا کو بتایا تھا کہ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نگراں وزیراعظم ہوں گے۔
سنیچر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے لیے دیے گئے ناموں پر غور ہوا جس کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔
وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کر کے نگراں وزیراعظم کے حوالے سے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوا دی ہے۔
مزید پڑھیں
راجا ریاض نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم نے ان کے دیے ہوئے نام پر اتفاق کیا ہے۔
سینیٹر انوارالحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔
اس سے قبل جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد راجا ریاض نے کہا تھا کہ جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوتا ظاہر نہیں کیا جائے گا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا تھا کہ وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں تین نام انہوں نے دیے ہیں جبکہ شہباز شریف نے بھی تین نام ہی دیے ہیں جن پر مشاورت ہوئی۔
راجا ریاض نے کہا تھا کہ اس معاملے پر ایک اور نشست ہوگی جس میں ایک دوسرے کی طرف سے دیے گئے ناموں پر غور کریں گے۔
قائد حزبِ اختلاف کا کہنا تھا کہ ’ایک آدمی نے (وزیراعظم) بننا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے جب تک کوئی نام فائنل نہیں ہوتا ہم ظاہر نہیں کریں گے۔ کُل چھ نام سامنے آئے۔ ہو سکتا ہے کہ پرسوں تک کچھ فائنل ہو جائے۔‘
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی
صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی pic.twitter.com/U8mGQXLZva
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) August 12, 2023