Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الیکٹرانک آلات کے چار ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر جرمانے 

تجارتی ایجنسیوں کے قانون اور ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت نے الیکٹرانک آلات کے چار ڈیلرز اور ڈسٹری بیوٹرز پر جرمانے عائد کیے ہیں۔
تجارتی ایجنسیوں کے قانون، لائحہ عمل، ضوابط، سپیئرپارٹس کی فراہمی اور معیاری مصنوعات کی فراہمی کی ضمانت کی خلاف ورزی کی۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’الیکٹرانک اور بجلی کے آلات کے ڈیلرزاور ڈسٹری بیوٹرز کا تعلق امریکہ، جاپان، کوریا اور چینی ساختہ سامان منگوانے اور اس کی ڈسٹری بیوشن سے ہے۔
 ڈسٹری بیوٹرز اور ڈیلرز نے مشینوں کی ریپیئرنگ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی۔  فاضل پرزے بھی فراہم نہیں کیے اور نقصان اٹھانے والے صارفین کو معاوضہ نہیں دیا جبکہ معیاری مصنوعات کی فراہمی کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ 
 تجارتی ایجنسیو ں کے قانون اور لائحہ عمل میں ہے کہ ڈیلر اور ڈسٹری بیوٹر مشینوں کے فاضل پرزے ضرورت ہڑنے پر فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ 

شیئر: