Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی کارروائی، 17 فارمیسز پرجرمانے

تفتیشی ٹیموں نے 17 فارمیسز مالکان پرجرمانے عائد کیے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی تفتیشی ٹیموں نے گزشتہ ماہ فارمیسز کے دورے کیے جہاں 17 فارمیسز پرمختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔
عاجل نیوز نے ایس ایف ڈی اے کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ادویات یا طبی اشیا فروخت کرنے کے قوانین واضح ہیں جن کی خلاف ورزی پرجرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔
گزشتہ ماہ اتھارٹی کی ٹیموں نے مملکت کے مختلف علاقوں میں فارمیسز کے تفتیشی دورے کیے تاکہ قوانین پرعمل نہ کرنے والوں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جاسکے۔
تفتیشی دوروں میں 17 فارمیسز پر مختلف نوعیت کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں ۔ تفتیشی ٹیموں نے مجموعی طورپر9 لاکھ 21 ہزارریال کے جرمانے عائد کیے۔
 اتھارٹی جانب سے مقررہ قوانین کے مطابق فارمیسی مالکان اس بات کے پابند ہیں کہ وہ اہم اورضروری ادویات کا کم از کم 6 ماہ کا اسٹاک اپنے پاس رکھیں تاکہ مارکیٹ میں ان اشیا کی کمی نہ ہو۔
 اگرفارمیسی میں ضروری ادویات یا طبی اشیا کی کمی ہوتی ہے اس صورت میں لازمی ہے کہ وہ اس کے بارے میں متعلقہ کمیٹی کو بروقت مطلع کریں ایسا نہ کرنا قانون شکنی کے زمرے میں آتا ہے جس پرجرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

شیئر: