Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیراعظم نے ساہیوال کول پلانٹ کا افتتاح کردیا

  ساہیوال ...وزیراعظم محمد نواز شریف نے ساہیوال کول پاور پلانٹ کا افتتاح کردیا۔منصوبے میں 660 میگا واٹ کے2بجلی گھر شامل ہیں۔ مجموعی صلاحیت1320 میگاواٹ ہے۔ یہ منصوبہ 22 میں مکمل کیا گیا جو ایک ریکارڈ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ مجھے نقصان پہنچانے کی آڑ میں ملک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے لیکن ہمارا کام بہتان لگانے والوں کے جھوٹے الزامات کو دھو ڈالے گا۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار میں آئے تو توانائی کا بحران اور دہشت گردی کا سامنا تھا ۔دہشت گردی کی کمر توڑ دی جب کہ توانائی بحران بھی ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتان الزامات لگانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ اگر ہم کرپشن کرتے تو کیا یہ منصوبے اتنے تیزی سے بنتے۔ انہوں نے کہا کہ چند سالوں میں پاکستان اس خطے کی طاقت بن جائے گا ۔ایشین ٹائیگر بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیراعظم نے منصوبے کا سنگ بنیاد 30 مئی 2014 کو رکھا تھا ۔منصوبہ اپنی مدت سے 6 ماہ پہلے مکمل کیا گیا۔ پہلے یونٹ سے 12 مئی کو 660 میگا واٹ بجلی کی پیداوارشروع ہوگئی ۔660 میگا واٹ کا دوسرا پلانٹ آئندہ ماہ پیداوارشروع کرے گا۔ بجلی 8.11 روپے فی یونٹ پڑے گی۔

 

شیئر: