Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں راہگیروں کو لوٹنے میں ملوث غیر ملکی گروہ گرفتار

ملزمان کو کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے راہگیروں کو لوٹنے والے غیر ملکیوں کے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر راہگیروں کو لوٹنے کے ویڈیو کلپس وائرل تھے جس پر ردعمل ظاہر کیا جارہا تھا۔ 
 ریاض پولیس نے الشرقیہ پولیس کے ساتھ بینکوں سے نکلنے والے افراد کو دھوکہ دے کر رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے فوجداری جرائم کے ارتکاب پر قانون محنت کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین اور چار دراندازوں کو حراست میں لیا ہے۔
محکمہ امن عامہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ  شیئر کی ہے جس میں گروہ کی گرفتاری کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ 
امن عامہ نے گرفتاری کی کارروائی اس رپورٹ کے بعد کی جس میں بتایا گیا تھا کہ گروہ کے ارکان مسروقہ کار استعمال کرکے دس لاکھ ریال سے زیادہ لوٹ چکے ہیں۔  
ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا کہ سیکیورٹی اہلکار ملزمان کے  مشتنہ ٹھکانے پر کارروائی کے دوران انہیں ہتھکڑیاں لگا کر لے جارہے ہیں۔
ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جارہا ہے۔ 

شیئر: