Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

50 لاکھ ریال بیگ میں چھپا کرلے جانے والا مسافر گرفتار

’تفتیش کے دوران اس نے اعتراف کیا ہے کہ یہ مختلف جرائم سے کمائی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ایک ہوئی اڈے پر ایشائی مسافر گرفتار ہوا ہے جو 50 لاکھ ریال کیش لے کر جانے کی کوشش کر رتھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ مسافرنے اپنے بیگ کے خفیہ خانوں میں کیش رقم چھپا رکھی تھی۔
کسٹم اہلکاروں نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا ہے۔
تفتیش کے دوران مذکورہ شخص نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے یہ مختلف جرائم سے کمائی ہے۔
پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو منی لانڈرنگ اور نا معلوم ذرائع سے رقم جمع کرنے کے الزام میں عدالت کے حوالے کیا گیا ہے‘۔

شیئر: