Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی عمرہ زائرین کے مکہ مکرمہ آنے کے لیے پانچ طریقے

پاکستان اور بنگلہ دیش کے عمرہ زائرین کے لیے مکہ مکرمہ آنے کے لیے پانچ طریقے فراہم کر دیے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کے لیے پانچ طریقوں کی وضاحت کی ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’پاکستانی اور بنگلہ دیشی عمرہ زائرین کے لیے مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے سب سے پہلا طریقہ نسک ویب سائٹ کے ذریعہ پیکیج کی خریداری ہے‘۔
’نسک ایپ یا ویب سائٹ کا وزٹ کرکے عمرہ زائرین مناسب پیکیج خرید سکتے ہیں‘۔
’دوسرا طریقہ وزٹ ویزہ ہے جو سعودی دوست کی طرف سے جاری کیا جائے‘۔
’تیسرا طریقہ امریکہ، برطانیہ یا شنگن ویزے کے حامل افراد کے لیے ہے جو پیشگی ویزے کے بغیر سعودی عرب آ سکتے ہیں‘۔
’چوتھا طریقہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانی اور بنگلہ دیشی عمرہ زائرین کے لیے کہ وہ الیکٹرانک ویزا حاصل کر کے آ سکتے ہیں‘۔
وزارت نے کہاہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کا پانچواں طریقہ یہ ہے کہ سعودی عرب میں مقیم آپ کا کوئی عزیز آپ کے لیے فیملی وزٹ ویزا جاری کردے‘۔

شیئر: